عالم چوک:تھانیدار محفل نعت سے سائونڈ سسٹم اٹھا کر لے گیا
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک میں 12 ربیع الاول کی محفل نعت کے لئے لگایا گیا سائونڈ سسٹم باغبانپورہ پولیس کا اے ایس آئی اٹھا کر لے گئی۔
عالم چوک میں ملک اظہر اعوان ،ملک مظہر علی اعوان ،داؤد ،شبیر،نوید وغیرہ نے محفل نعت کا اہتمام کیا اور سائونڈ سسٹم پر محفل نعت کا پروگرام جاری تھا کہ تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی سلطان نے چھاپہ مار کر سائونڈ سسٹم کو پولیس وین میں رکھ لیا،پروگرام کے منتظمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی ہمیں حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، بعد ازاں رشوت اور سفارش پر سائو نڈ سسٹم واپس دے دیا گیا ۔منتظمین نے سی پی او رانا ایاز سلیم سے اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔