سالڈ ویسٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹھیکوں کی منظوری

 سالڈ ویسٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹھیکوں کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 اضلاع کی 8 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹھیکوں کی منظوری دیدی گئی۔

 3 کمپنیوں نے پری کوالیفیکیشن کرنے پر پر حصہ لیا۔ چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں تحصیل گوجرانوالہ ، کامونکی،نوشہرہ ورکاں، منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، ملکوال، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں میں صفائی سروسز کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کردیا گیا۔ ٹھیکوں کے ڈاکومنٹس کا تفصیلی ملاحظہ کیاگیا، پہلے مرحلے میں رہ جانیوالی تحصیلوں کے آئوٹ سورسنگ امور کا بھی جائزہ لیا گیا، متعلقہ افسروں کو شفافیت یقینی بنانے کیلئے ان کے مالی، آپریشنل اور دیگر امور کا تمام لحاظ سے محکمانہ ورک مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر عمران تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز زوہا باسط، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، سینئر منیجر آپریشنز عامر مشتاق، منیجرز عبدالوحید، احمد خورشید اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں