ادارہ فیضان ابو البیان کے زیراہتمام عید میلاد النبیؐ کا جلوس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محسن انسانیت حضرت محمدؐکی ولادت باسعادت کے موقع پر مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا فقید المثال جلوس مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم ڈیرہ گجراں سے نکالا گیا۔
جلوس کی قیادت علامہ صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کی’علما ومشائخ کی کثیر تعداد جلوس میں ان کے ہمراہ تھی۔ جلوس کے راستوں کو خوبصورت بینروں،جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے آراستہ کیاگیاتھا، جگہ جگہ عاشقان رسول نے چھوٹے بڑے سٹیج لگا رکھے تھے ،پیدل و موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار افراد درود و سلام پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل تھے ۔