گیپکو ڈویژن نمبر 3کے زیراہتمام لائن مین سیفٹی سیمینار

گیپکو ڈویژن نمبر 3کے زیراہتمام لائن مین سیفٹی سیمینار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سیفٹی میں ہی لائن سٹاف کی بقا ہے اس کوسنجیدہ لینا آپ پر فرض ہے ،بغیرپرمٹ اور بغیر ارتھ کیے لائن پر کام کرنے کا مطلب خودکشی ہے ،زیادہ تر حادثات لائن سٹاف کی جلدبازی اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے لائن سٹاف کو گیپکو کی سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لائن پر کا م کرنا ہوگا،ملازمین اپنی سیفٹی کو یقینی بنائے بغیر کسی صورت لائن پر کام نہیں کریں گے ،فیلڈ میں کام کرنا ہے تو سب سے پہلے پرمٹ لیں پھر لائن ہر طرف سے ارتھ کریں پوری تسلی کرلیں کے کسی بھی طرف سے کرنٹ تو نہیں آرہی پھر لائن یا پول پر اپنا کام شروع کریں،محکمہ کو سب سے عزیر اپنے ملازمین کی جان ہے باقی سب کچھ اس کے بعد آتا ہے ،جہاں آپ کو لگے کے سیفٹی غیر تسلی بخش ہے آپ وہاں ہرگز کام مت کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سیفٹی گیپکو اکبر علی،ایڈیشنل ایکسین کھیالی میاں عبدالقیوم،فاخرامین،ظفراقبال،محمد ہارون،یاسرگجر نے ڈویژن نمبر 3کے زیراہتمام لائن مین سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار میں ایس ڈی او ایمن آباد سب ڈویژن ملک حفیظ،ایس ڈی او لدھیوالہ سب ڈویژن میاں عمران،ایس ڈی او چنداقلعہ سب ڈویژن محمد صالح سمیت ڈویژن نمبر 3 کی سب ڈویژنز قلعہ دیدار سب ڈویژن، پپناکھہ سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور لائین سٹاف نے شرکت کی،سیمینار کی میزبانی ایکسین ڈویژن 3 میاں امتیاز نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں