طارق سبحانی نے سیالکوٹ میں کسان کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈراتھارٹی بورڈ آف ریونیوورکن صوبائی پنجاب چودھری طارق سبحانی نے سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )رانا قربان علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرشیخ جواہر علی سمیت محکمہ کے افسر وں اور کسانو ں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ ایم پی اے چودھری طارق سبحانی نے کسانوں میں وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ 2024-25 کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکیج ہے جس کے ذریعے صوبہ کے 5 لاکھ کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے 150 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔