سائرہ افضل،میاں شاہد کا آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کا دورہ

سائرہ افضل،میاں شاہد کا آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کا دورہ

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )سابق وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پارلیمانی سیکرٹری میاں شاہد حسین بھٹی کا آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کا اچانک دورہ۔۔۔

سرکاری ہسپتال میں ادویات سمیت مریضوں کی دی جانے والی سہولتوں کا فقدان،ایکسرے مشین ہوتے ہوئے بھی مریضوں کے ایکسرے نہ کرنے اور نائٹ شفٹ کے ڈاکٹر کی اکثر غیر حاضری پر برہم، اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میری اور میاں شاہد حسین بھٹی کی خصوصی کاوش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرایچ سی جلالپوربھٹیاں کی عمارت کے لئے پانچ کروڑ روپے کی فوری منظوری دیتے ہوئے جلد آرایچ سی جلالپور بھٹیاں میں ہر قسم کی ادویات ،ویکسینز، انسولین، سمیت الٹر ساؤنڈ کی سہولت کے ساتھ ڈاکٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کی منظوری دی ہے ،انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ہی آرایچ سی جلالپوربھٹیاں جو کہ ایک سو سے زائد دیہات کا اکلوتا سرکاری ہسپتال ہے اس کی تمام تر مرحومیاں ختم کرکے تمام سہولیات فراہم کرکے ایک ماڈل ہسپتال بنا یا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کا دھیان کریں،ڈیوٹی سے غفلت برتنے اور مریضوں سے ناروا رویہ اپنانے پر ڈاکٹرز سمیت تمام ملازمین کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔ہسپتال کو جلالپوربھٹیاں کے شہری میاں لطیف نے 28ہزارروپے کی ادویات بازار سے لے کر ڈونیٹ کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں