راہوالی:جہیز کا سامان لینے کیلئے آنیوالی پر سابقہ سسرالیوں کا تشدد

راہوالی:جہیز کا سامان لینے کیلئے  آنیوالی پر سابقہ سسرالیوں کا تشدد

راہوالی (نامہ نگار)طلاق شدہ بیٹی کے جہیز کا سامان لینے آنے والی خاتون اور اس کی بیٹی پر سابقہ خاوند اور اس کے بھائی اور والد کا تشدد ۔

 شاہین چوک گجرات کی پروین نے بتایا کہ اس کی بیٹی عروج فاطمہ کی شادی کچھ عرصہ قبل محلہ سلیم پورہ شرقی راہوالی میں اپنے بھائی خان شمیر کے بیٹے مبشر شیخ سے ہوئی تھی جو خاتون کا بھتیجا ہے جس نے کچھ عرصہ قبل میری بیٹی کو طلاق دیدی،بیٹی کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تو سابقہ داماد مبشر اس کے بھائی علی رضا اور والد خان شمیر نے ان پر تشدد کیا اور سامان دینے سے انکار کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں