سیالکوٹ:بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

سیالکوٹ:بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ او ر گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار، سٹی سرکل اور صدر سرکل میں ڈکیتی، چوری، راہزنی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ۔۔۔

ڈی ایس پیز میرٹ پر انکوائریاں کرنے کی بجائے شہریوں کو ذلیل وخوارکرنے لگے ، ایس ایچ او ز علاقوں میں کرائم کنٹرول کرنے کی بجائے بڑی ڈیلوں میں مصروف ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی نے سرکل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کی بجائے سیاسی ڈیروں پر حاضریاں لگوانے کے ساتھ ساتھ انکوائری میں آنے والے سائلین سے انتہائی بدتمیزی کرنا معمول بنالیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل کا عملہ آنے والے سائلین سے رشوت کی ڈیمانڈ کرتاہے نہ دینے پر انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی بجائے ان کو خوار کرتے ہوئے دو دو ماہ تک انکوائری رپورٹ مکمل نہیں کی جاتی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد نعمان کے علاقو ں میں قبضہ مافیا، منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور منشیات فروش نوجوان نسل کو نشہ پر لگا کر لوگوں کے گھروں کو تباہ کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں