ہیلتھ کارڈ سہولت بند ہونے سے 120 ڈائلسز مریض متاثر

ہیلتھ کارڈ سہولت بند ہونے سے 120 ڈائلسز مریض متاثر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ہیلتھ کارڈ سہولت بند ہونے سے 120 ڈائلسز مریض طبی سہولیات سے محروم،مقامی سلامت ہسپتال میں انشورنس ہیلتھ کارڈ کی رقوم کی ادائیگی رکنے سے کڈنی مریضوں کے ڈائلسز روک دئیے گئے۔۔۔

جس سے مریض پریشان اورلواحقین سراپا احتجاج بن گئے سلامت ہسپتال گوجرانوالہ میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے 120مریضوں کے ماہانہ 900 ڈائلسز کئے جاتے جنہیں اچانک روک دیا گیا ہے غریب اورمستحق گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج بند ہونے سے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ،ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ انشورنس کمپنی کی طرف سے ہیلتھ کارڈ سروس بندکردی گئی ہے ، باقی ہسپتالوں میں جاری ہے جس کا تاحال جواب نہیں مل سکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں