سوشل سکیورٹی ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں سے مریض ریفر کرنیکا سلسلہ روکنے کیلئے نظام وضع کرنیکا حکم

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں سے مریض ریفر کرنیکا سلسلہ روکنے کیلئے نظام وضع کرنیکا حکم

گوجرانوالہ،گجرات(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں، ڈسپنسریوں سے مریضوں کو ریفر کرنے کا سلسلہ روکنے کیلئے مربوط نظام وضع کیا جائے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کے تفصیلی دورہ کے موقع پر کیا، گوجرانوالہ ہسپتال کی فوری طور پر ری ویمپنگ کرنے کی ہدایات جار ی کیں اور کہا کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ورکرز اور انکے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ گجرات دورہ کے دوران کمشنر نے ڈسپنسریز اور میڈیکل سنٹرز میں بڑی تعداد میں مریضوں کو ریفر کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل گجرات سے رپورٹ طلب کر لی۔ ناقص کارکردگی پر گجرات ڈائریکٹوریٹ کے دو افسروں کو معطل کر دیا، ڈیوٹی پر بروقت حاضر نہ ہونے پر گوجرانوالہ ہسپتال کے دو ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور میڈیکل سنٹرز میں میں صفائی ستھرائی اورسروس ڈیلیوری کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں