بی ایف سی سیالکوٹ میں ڈرائیونگ لائسنس ،ٹیسٹ سنٹر قائم

بی ایف سی سیالکوٹ میں ڈرائیونگ لائسنس ،ٹیسٹ سنٹر قائم

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او سیالکوٹ راناعمر فاروق نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک ،نومنتخب صدر چیمبر اکرام الحق،نائب صدر عامر مجید شیخ کے ہمراہ بی ایف سی سیالکوٹ میں ڈرائیو نگ لا ئسنس اور ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بتایاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا راکین کو ڈرائیو نگ ٹیسٹ کے لا ئسنس کی سہولیات کو بہتر بنا نے کیلئے اقدامات پر یادداشت پر صدر چیمبر عبدالغفور ملک کے ساتھ دستخط کئے ۔ڈی پی او عمرفاروق کے کہا کہ پبلک سروس ڈلیو ری نظام کی بہتر ی اور شہریوں کو باعز ت اور شفا ف طر یقہ سے پولیس خد مات کی فراہمی او لین تر جیح ہے اس ضمن میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئیگی ۔ڈی ایس پی ٹریفک لائسنسنگ برانچ عطاء اﷲ ملک نے چیمبرکو بر یفنگ کرتے ہو ئے بتایا کہ اراکین کی سہو لت کیلئے ڈی پی او سیالکوٹ کا احسن اقدام چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے ممبران کوڈرائیو نگ ٹیسٹ کیلئے بدھ اورجمعرات کے روز صرف چیمبر ممبران کے ڈرائیو نگ لا ئسنس کیلئے ٹیسٹ ہو ا کر ے گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے صدر چیمبر،ممبران کے ہمراہ ڈرائیو نگ لا ئسنس سنٹر اورٹیسٹ کا معا ئنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں