ڈائریکٹر جنر ل پی ایچ اے نعمان حفیظ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈائریکٹر جنر ل پی ایچ اے نعمان  حفیظ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنر ل پی ایچ اے نعمان حفیظ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، چارج سنبھالنے کے بعد ڈی جی نے پی ایچ اے کے تمام افسروں سے تعارفی ملاقات کی۔

انہوں نے محکمہ میں دفتری اموراور جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ ڈی جی پی ایچ اے نعمان حفیظ کی شہر میں جاری کام کو بہتر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہرگوجرانوالہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ادارے کے آئین اور قانون کے مطابق کام کو سرانجام دیا جائے گا اور پی ایچ اے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں