رودز پر جمی مٹی صاف کرنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کے خصوصی سکواڈ تشکیل

رودز پر جمی مٹی صاف کرنے کیلئے  ویسٹ مینجمنٹ کے خصوصی سکواڈ تشکیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاسیالکوٹ بائی پاس اور جی ٹی روڈ کی صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن کا جائزہ ، سینٹر میڈین اور روڈ شولڈرز کیساتھ جمی ہوئی مٹی کو صاف کرنے اور اٹھانے کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے سیالکوٹ بائی پاس اور جی ٹی روڈ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ تمام افسر اور عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران سونپے گئے علاقوں میں موجود رہیں۔ سموگ کی پیش نظر انہوں نے سینٹری انسپکٹرز، سینٹری ورکرز اور دیگر عملہ کو ہدایات کی کہ صفائی کے دوران پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ مٹی کے ذرات سموگ پیدا نہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں