جامعہ اسلامیہ رضویہ عید گاہ شریف گرجاکھ میں عرس کی تقریب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)علامہ پیر داؤد رضوی نے کہا کہ میلاد مصطفے ہمارے آخری نبی حضرت محمدؐ کا معجزہ ہے ۔ آپ نے پیدا ہوتے ہی سربسجود ہو کر اللہ کی بارگاہ میں امت کی بخشش کی دعا کی ۔
آپ کا قدم زمین پر لگنے کی برکت سے اللہ نے زمین کو پاک کردیا۔ امت کو چاہیے کہ سربسجود ہو کر اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں اپنا پیارا رسولؐ عطاء فرمایا اور ہم کو نبی کریمؐ کی امت میں پیدا فرمایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ رضویہ عید گاہ شریف گرجاکھ میں منعقدہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علامہ سعید رضا ،ارشد رضوی ،عمران فاروقی ،فدا محمد نقشبندی ،مولانا نذیر احمد نے بھی شرکت کی ۔