ٹیچرز الائنس کی کال پر سکولوں میں 10بجے تعلیمی بائیکاٹ

 ٹیچرز الائنس کی کال پر سکولوں میں 10بجے تعلیمی بائیکاٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سکولوں کی نجکاری ، لیو انکیشمنٹ کی نوٹیفکیشن کی واپسی اور پینشن اصلاحات کیخلاف اساتذہ پنجاب کی تحریک زور پکڑ گئی ۔

 آل ٹیچرز الائنس گوجرانولہ کی کال پر ضلع بھر کے سکولوں میں 10بجے تعلیمی بائیکاٹ کیا گیا، بچوں کو سکول سے چھٹی دے کر اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر صفوں پر بیٹھ گئے نظام تعلیم معطل ھو کر رہ گیا ۔ پنجاب ٹیچرز الائنس گوجرانولہ کی قیادت رانا مقیم خان ، محمد عارف کھوکھر ، محمد شازب اعوان ، مہر محمد افضل ، شہباز وڑائچ ، رانا شازب ، شوکت اعوان ،رانا اسماعیل نے مشترکہ بیانیے میں کہا کہ حکومت پنجاب نت نئی استاد دشمن پالیسیاں جاری کر کے اساتذہ کی زندگیاں اجیرن بنا رہی ہے ۔ وزیرِ اعلیٰ اساتذہ سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کریں اور مطالبات کی منظوری کیلئے اقدامات کریں۔ 4تاریخ تک سکولوں میں صبح 10 سے تعلیمی بائیکاٹ ھو گا بچوں کو چھٹی دی جائے گی اور 5اکتوبر کو سلام ٹیچر ڈے کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا جس کیلئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ سے ایجوکیشن کمپلیکس تک ریلی نکالی جائے گی اور اگر ہمارے جائز مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو 6 اکتوبر سے سکولوں کی مکمل تالا بندی ھو گئی اور اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں