پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 1سے 2فیصد تک کمی

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 1سے 2فیصد تک کمی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی غلام مصطفی انصاری کی سربراہی میں۔۔۔

 مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ سے مختلف شہروں تک چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 1سے 2 فیصد تک کمی کر دی زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر جرمانوں کے ساتھ گاڑی کو بھی بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی ۔اڈوں پر صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیئں تاکہ شہری صرف ستھرے ماحول میں سفر کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں