شہریوں کا اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کا پیچ ورک

 شہریوں کا اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کا پیچ ورک

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ،کارپوریشن اور ضلع کونسل حکام کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں شنوائی نہ ہونے پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کا پیچ ورک شروع کردیا۔

سیالکوٹ کی مرکزی علاقے چوک علامہ اقبال تا ریلوے کراسنگ تک سڑک کو ٹوٹے ہوئے 3 سال کا عرصہ ہوچکا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں لوگ سرکاری اور غیر سرکاری کاموں کے سلسلہ میں و یمن یونیورسٹی، ضلع کچہری،سیالکوٹ ایوان صنعت تجارت،جی پی او،چیف کمشنر آفس ایف بی آر، ہسپتال،سکول اور کالجز جاتے ہیں کی تعمیر کی جانب شہریوں کی توجہ دلانے کے باوجود اسکی مرمت یا تعمیر نہ کی گئی تو گزشتہ رات 3 بجے اپنی مدد آپ کے تحت حاجی پورہ کے مکین شبیر مغل نے ریت ،سیمنٹ اور بجری کے ساتھ سڑک کا پیچ ورک کیا،یاد رہے کہ دو ہفتے قبل سیالکوٹ جنکشن سے وزیر آباد جانے والے ٹریک کے اطراف موجود گڑھوں کو بھی چند افراد نے مل کر سٹرک کے برابر کیا،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی اچھی بھلی سڑکوں کو اکھاڑنے کے بعد غیر معیاری تعمیر کرنے والے ٹھیکہ داروں کا محاسبہ کیا جائے اور ذمہ داران کو تعمیراتی کام کرنے کے لئے بلیک لسٹ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں