تتلے عالی:اشیا خورونوش کے سرکاری نرخ نظر انداز

تتلے عالی:اشیا خورونوش کے سرکاری نرخ نظر انداز

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ضلعی ا نتظا میہ کی نئی قیمتوں کو مسترد کردیا،نان،روٹی،د ودھ اور گوشت مہنگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئے ۔

 ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تاجروں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے اشیا خورونوش کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا جس میں دودھ 170روپے ،دہی180روپے ،روٹی100گرام15روپے ،سادہ نان100گرام 25روپے جبکہ چھوٹا گوشت1600بڑا گوشت800روپے کلو ریٹ مقرر کیا گیا تھاجس پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوعمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں نان بائیوں ،گوالوں اور قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے 70گرام وزن کی روٹی20روپے ، پشاوری روٹی اور نان 30روپے جبکہ تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقہ جات میں دودھ کی بہتر پیداوار ہونے کے باوجود کریم نکال کر دودھ200روپے لٹر اور د ہی 220 روپے کلو،چھوٹا گوشت2ہزاراور بڑا گوشت1000روپے کلو بیچا جا رہا ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی جانب سے اشیا خورونوش کا معیار اور قیمتیں چیک کرنے کیلئے مارکیٹوں بازاروں کا وزٹ بند کردینے کی وجہ سے سرکاری ریٹ پر اشیا کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں