بشریٰ بی بی کو خاوند کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی :مونس الٰہی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیاجارہاہے۔۔۔
انہیں اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں انسانی حقوق کی اس بڑے پیمانے پرخلاف ورزی اور زیادتی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ہم بشریٰ بی بی کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتے ہیں، مونس الٰہی نے کہاکہ مینڈیٹ چورحکمرانوں کے دن گنے جاچکے ،تحریک کسی صورت نہیں رکے گی، تمام مظالم کاحساب لیاجائے گا۔