سیالکوٹ کے زیادہ تر سرکاری کالجز کے انٹر نتائج مایوس کن
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) گوجرانوالہ بورڈ انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں سیالکوٹ کے زیادہ سرکاری کالجز کے نتائچ مایوس کن رہے۔۔۔
گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کا آرٹس کا رزلٹ 5.62فیصد رہا، آرٹس کے 178 طالبعلموں میں سے 10، جنرل سائنس کے 296 میں سے 109،کامرس میں172میں سے 50، پری میڈیکل میں82میں سے 42جبکہ بری انجینئرنگ میں55 میں سے 35طالبعلم کامیاب ہو سکے ۔ یہی حال ڈسکہ، پسرور ، سمبڑیال کے زیادہ ترسرکاری کالجز کا بھی ہے جن کا رزلٹ بھی حوصلہ افزا نہیں، والدین نے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔