کامونکے :پیسے مانگنے پر مسلح افراد کا پیٹرول پمپ پر دھاوا،رقم چھین لی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پیٹرول کے پیسے مانگنے پر سات مسلح افراد کا پیٹرول پمپ پر دھاوا۔ مالک اور ملازمین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رقم چھین کر لے گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ احمد ٹاؤن کے حاجی بابر نے دیوان روڈ پر پیٹرول پمپ بنایا ہوا ہے جہاں پر دلاور ڈوگر نامی شخص پیٹرول ڈلوانے کے لئے آیا اور ملازم نے پیٹرول ڈال کر پیسے مانگے تو اس نے پیسے دینے سے انکار کردیا اور گالی گلوچ کرتے ہوئے چلا گیا بعد ازاں دلاور ،ناصر، امجد اور اسامہ نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور مالک حاجی بابر اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تین لاکھ تیس ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔