وزیرآباد:چوروں نے محنت کش کے گھر کا صفایا کر دیا

وزیرآباد:چوروں نے  محنت کش کے گھر کا صفایا کر دیا

وزیرآباد(نامہ نگار)چوروں نے محنت کش کے گھر کا صفایا کر دیا، چور محنت کش کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور گھڑیاں لے گئے ۔

 ڈسکہ روڈ حاجی پورہ کے قریب قلفیاں بیچنے والے جعفر حسین بٹ کی رہائش گاہ پر چوروں نے اہلخانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر واردات کر ڈالی ،کمروں اور الماری کے تالے توڑ کر تین لاکھ نقدی،ڈیڑھ تولہ سے زائد وزنی طلائی زیورات،گھڑیاں جو کہ محنت کش نے آئندہ ماہ اپنے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں رکھی ہوئی تھیں چرا لیں اور فرار ہو گئے واقعہ کی بابت پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں