راہوالی :ڈاکوئوں نے منیجر سے موٹر سائیکل ،بینک کی چابیاں چھین لیں

راہوالی :ڈاکوئوں نے منیجر سے موٹر  سائیکل ،بینک کی چابیاں چھین لیں

راہوالی (نامہ نگار)3ڈاکو بینک منیجر سے موٹر سائیکل، موبائل فون مالیت3لاکھ روپے ، 35ہزار روپے کیش اور بینک کی چابیاں چھین کر فرار ہوگئے ۔

حبیب بینک تلونڈی کھجور والی کا منیجر ذیشان علی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ راجباہ پل کے قریب ڈاکوؤں نے روکا اور گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں