کامونکے :اراضی واگزار کرانے والے محکمہ مال کے اہلکاروں کو دھمکیاں ،مقدمہ درج

کامونکے :اراضی واگزار  کرانے والے محکمہ مال کے  اہلکاروں کو دھمکیاں ،مقدمہ درج

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے جانیوالے محکمہ مال کے نائب تحصیلدار اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر چھ سو افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی نواب میں سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کے لئے نائب تحصیلدار عاشق چیمہ اور دیگر اہلکار گئے تو وہاں پر موجود سینکڑوں افراد نے ان کو گالی گلوچ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے بھگا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں