گجرات:مرکز صحت لکھنوال میں ڈاکٹر اور عملہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے رات گئے بنیادی مرکز صحت لکھنوال کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
اور وہاں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹر اور عملے کی حاضری، اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت دی کہ ڈاکٹر اور عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق مرکز میں موجود رہیں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمرجنسی ادویات کا مکمل سٹاک ہسپتال میں ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہترین علاج فراہم کیا جا سکے ۔