مسلم لیگ (ٹائیگر گروپ) تحصیل کامونکے کی نئی رجیم کا اعلان
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ٹائیگر گروپ)تحصیل کامونکے کی نئی رجیم کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔
جس میں صدر عمران ہنجرا،نائب صدر ذکا اﷲ اولکھ،چیئرمین چودھری وقار احمد چیمہ،وائس چیئرمین افضال اعوان،جنرل سیکرٹری صدیق خان ودیگر کی کارنر میٹنگ گزشتہ روز ذکا اﷲ اولکھ کے ڈیر ے پر منعقد ہوئی جس میں شہر کی مختلف برادریوں نے شرکت کی۔صدر ٹائیگرفورس عمران ہنجرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد مکمل باڈی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔