بچیوں سے زیادتی کے ملزموں کو کوڑے مارے جائیں:قاری سلیم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں پانچ اور چھ سال کی بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا دلوائی جائے ۔
یہ واقعہ قیامت سے کم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوٹس لے کر فوری انصاف کی عدالت میں مقدمہ چلوائیں۔ تاکہ ان درندوں کو قرار واقعی سزا اور متاثرین کو انصاف مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق علما و مشائخ ونگ پنجاب کے رہنما قاری سلیم زاہد نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجرموں کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے کوئی شہری محفوظ نہیں ہے ۔