راہوالی:چور پرائمری سکول سے قیمتی سامان لے گئے
راہوالی (نامہ نگار)چور گورنمنٹ پرائمری سکول سے قیمتی سامان اور ایک شہری کا مارکیٹ سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
چوروں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نزد قبرستان جی ٹی روڈ راہوالی سے رات کے وقت کمروں کے تالے توڑ کے 40عدد کرسیاں، 10عدد میز، الیکٹرک واٹر کولر، سیلنگ فین، طلبا کی کتابیں مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرلیں، پولیس نے ہیڈ ٹیچر نادیہ شفیع کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ بدوکی گوسائیاں کے محمد طارق کی موٹر سائیکل سرفراز مارکیٹ کینٹ سے چور لے کر غائب ہوگیا۔