سکولوں کی نجکاری کیخلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)سرکاری سکولوں کی نجکاری مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے غربا کے بچوں کیلئے تعلیم کش اور اساتذہ کش حکومتی پالیسی مسترد ڈسٹرکٹ وزیرآبادکے تمام سرکاری سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کاشدیداحتجاج ۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی سکولوں کی نجکاری کے سلسلے میں حکومتی پالیسی کے خلاف شدیداحتجاج جاری ہے ۔ مختلف سرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات اور اساتذہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری فوری طور پر ختم کی جائے کیونکہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے مہنگائی کے مارے غربا کے بچوں کو تعلیم کی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کشی بھی کی جارہی ہے جو کہ کسی صورت بھی ناقابل برداشت ہے جب تک حکومت سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تب تک تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی بائیکاٹ اور احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہیں گے ۔