جامعہ گجرات نے 5سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات نے مختلف شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے پر5سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔
شعبہ باٹنی کے سکالر فیصل اقبال جعفری ،شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی سکالر حبیبہ ناز ، شعبہ کیمسٹری کے سکالر یاسر صدیقی، شعبہ سائیکالوجی کی سکالر سمیرا شفیق اورشعبہ پولیٹیکل سائنس کے سکالرخالد حسین کومتعلقہ مضامین میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔