فرد واحد کیلئے قانون سازی نہیں مانیں گے :عمرگھمن

فرد واحد کیلئے قانون سازی نہیں مانیں گے :عمرگھمن

ڈسکہ (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر گھمن نے کہا ہے کہ کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے۔۔۔

 ابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جعلی حکمران چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لا رہے ہیں، ایوان میں باقاعدہ لے کر آئیں، اس پر بحث ہو تاکہ علم ہوکہ اس میں کیا ہے ۔عمر گھمن نے کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمان مضبوط ہو، اس پر کوئی تجویز آئی تو مشاورت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو اغوا کر کے زور زبردستی قانون سازی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دشواری ہوئی تو سارے فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں