وزیرآباد:مسافروین الٹ گئی ،ایک جاں بحق ،7زخمی

وزیرآباد:مسافروین الٹ گئی ،ایک جاں بحق ،7زخمی

وزیرآباد (نامہ نگار)ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مسافر ویگن الٹ گئی، ایک شخص جا ں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ مسافر ویگن گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ وزیرآباد بائی پاس پر حادثہ پیش آیا۔

 ٹول پلازہ وزیرآباد کے قریب اچانک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مسافر ویگن الٹ گئی جس کے باعث نجی کالج کا لیکچرار کاشف محمود موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جبکہ 7افراد شدید زخمی ہو گئے مسافروں کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ شدید زخمی مسافروں میں قیصر عمر ،محمد عثمان عمر،، ارسلان عمر،عبدالکریم،محمد قاسم،زوہیب ،شمیر شامل ہیں ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق کاشف محمود کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں