ڈسکہ:رقم کے تنازع پر فائرنگ ، نوجوان شدیدزخمی
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )رقم کے تنازع پر 2افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی کردیا۔
موضع سرانوالی کے جاوید کے بھائی کا اسامہ کیساتھ تنازع تھا، گزشتہ روز تکرار پر اسامہ اور لیاقت نے قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا۔ جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔