منڈی بہائوالدین 1301:بجلی چوروں کو 10کروڑ جرمانہ

منڈی بہائوالدین 1301:بجلی چوروں کو 10کروڑ جرمانہ

پھالیہ(نامہ نگار )ایس ای گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی قیادت میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کا ایک سال مکمل ہو گیا۔

 ایک سال کے دوران 1301 بجلی چور گرفتار بجلی چوروں پر 10کروڑ 8لاکھ1 ہزار کے جرمانے عائد 9کروڑ 85 ہزار کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی بجلی چوری کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ای گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین ملک امین اعوان اورایڈیشنل ڈائریکٹر نعیم رضا گوندل نے ایکسین منڈی بہاؤالدین نادر علی بھیو اور ایکسین پھالیہ مرزا محمد اعظم کے ہمراہ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین کی فیلڈ ٹیمیں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کے ساتھ ملکرضلع کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاؤالدین پھالیہ اور ملکوال میں گھر گھر جا کر بجلی کے میٹر چیک کر رہی ہیں۔  اور بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں