تتلے عالی:شادی شدہ خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

تتلے عالی:شادی شدہ خاتون  پر تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

تتلے عالی(نامہ نگار )گھمن والا میں بہن سے ملنے آئی شادی شدہ خاتون پر تشدد کپڑے پھاڑ دئیے ۔

گوجرانوالہ کے علاقہ وحدت کالونی کی انتیہ زوجہ امتیازاپنی بہن انتہ کوملنے گھمن والا میں آئی ہوئی تھی کہ اسکی بہن کا جیٹھ عبدالرؤف اس کی بیوی فوزیہ سکنہ گھمن والا بھی آگئے ،دونوں میاں بیوی نے انتیہ کوگالی گلوچ کیا منع کرنے پر تھپڑوں سے مارنا شروع کر دیا،کپڑے پھاڑ دئیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اہل محلہ نے مداخلت کرکے اس کی جان بچائی۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ د رج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں