ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث طاہری گینگ گرفتار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث طاہر عرف طاہری گینگ کے 5کارندوں کو گرفتار کرکے 14 لاکھ روپے۔۔۔
طلائی زیورات 6تولے‘2قیمتی موبائل فونز ،ایک موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر ارشاد احمد دھوتھڑ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ، ملزموں میں طاہر عرف طاہری ، شان ،طیب سکنہ سمبڑیال، شکیل احمد اور اقبال عرف سلیمان سکنہ گوجرانوالہ شامل ہیں۔