گجرات :بگ کیچ اپ مہم کے تحت حفاظتی ٹیکے لگانے کا آغاز

گجرات :بگ کیچ اپ مہم کے تحت حفاظتی ٹیکے لگانے کا آغاز

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام بگ کیچ اپ مہم کے تحت حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔۔۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ہیلتھ ڈاکٹر غمخوار حسین، ڈی ڈی ایچ اوز اس موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر تک جاری رہے گی، خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں گی، موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹرز، ٹی ایچ کیوز میں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بچے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس سے تپ دق، پولیو، خناق، نمونیہ، کالی کھانسی، کالا یرقان، گردن توڑ بخار، اسہال، تشنج اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔بگ کیچ اپ مہم میں تین سال کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن کی جائیگی، محکمہ صحت کو ’’بگ کیچ اپ‘‘مہم کیلئے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کاتعاون ہے ،دوران مہم 5 سال تک کے بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے اور ہر یونین کونسل سطح پر حفاظتی ٹیکوں کیلئے کیمپ لگائے جائینگے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ والدین بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن لازمی کرائیں اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس لازمی مکمل کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں