مارکیٹ کمیٹیوں ، محکمہ اوقاف اور بناولٹ فنڈ برانچ کے آڈٹ کی تیاریاں ، ٹیمیں تشکیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کی مارکیٹ کمیٹیوں ،محکمہ اوقاف اور بناولٹ فنڈ برانچ کے کروڑوں روپے کے اخراجات کا آڈٹ نہ ہوسکا جس پر پنجاب حکومت نے ان محکمہ جات کے آڈٹ کیلئے متعلقہ انتظامیہ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کردی۔۔۔
جو گزشتہ مالی سال کے دوران ہونے والے اخراجات ،ریکوری اور فنڈز کا آڈٹ کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے ،ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں قائم 25 مارکیٹ کمیٹیاں قائم ہیں جہاں ہزاروں آڑھتیوں کے سالانہ لائسنس کے اجراء ،تجدید کی فیسوں ،ٹیکسز اور دیگر کروڑوں روپے کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ نہ ہوسکا، اسی طرح محکمہ اوقات کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سمیت چار دفاتر اور بناولٹ فنڈز کی تمام برانچوں کے کروڑوں کے فنڈز کا بھی آڈٹ التواء کا شکار پڑا ہے جس پر حکومت نے ان اداروں کے آڈٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں گوجرانوالہ ، یالکوٹ ،گجرات ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤ الدین اور نارووال میں تعینات آڈٹ افسر وں پر مشتمل آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی جارہی جنہیں ایک ماہ کے اندر آڈٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔