فقیر محمد فقیر گریجوایٹ کالج میں خون عطیہ کرنے کیلئے کیمپ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر شریف بائیولاجیکل سوسائٹی گورنمنٹ فقیر محمد فقیر گریجوایٹ کالج پیپلزکالونی میں سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جن میں کالج طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر بینظیر قاضی نے طلباء کو خون کا عطیہ کرنے کے طبی فوائد سے آگا ہ کیا انہوں نے خون کے کینسر، تھیلیسیمیاء، سیکل سیل۔اینیمیاء اور دیگر امراض میں مبتلا بچے اور افراد کی زندگی و بقاء کیلئے عطیہ خون کی اہمیت کو واضح کیا۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر پروفیسر محمد جلیل بٹ، اشتیاق علی، احسان اللہ اور محمد یعقوب کا بھرپور شکریہ اداکیا۔