لوئیانوالہ بائپاس چوک پر سستا ریڑھی بازار فعال کر ادیا گیا
گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر )کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ اوراے سی صدر حلیمہ منیر کا میو نسپل کارپوریشن کی انتظامہ کے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن برانچ رحمت علی انصاری ،انسپکٹر عرفان نسیم بٹ کے ہمراہ لوئیانوالہ بائپاس چوک پر سستا ریڑھی بازار فعال کروادیا۔
جہاں پر مسافروں سمیت دیگر شہری ایک جگہ پر معیاری پھل فروٹ خرید سکیں گے ۔اس موقع پر جی ٹی روڈ کے اوپر عارضی تجاوزات کا صفایا کرواتے ہوئے متعدد تجاوزات کندہ کو سخت وارننگ بھی دی گئی۔