محکموں کو انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنیکی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈینگی پرمؤثر کنٹرول اور اس کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے ، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز اور بہتر بنانا ہوگا تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے تمام اسباب کوختم کیا جاسکے ۔
یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویڈیو لنک کانفرنس برائے انسداد ڈینگی میں شرکت کے بعد محکمہ صحت کے افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یاسین ،سی آی او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ ،ڈی ڈی ماحولیات عثمان اظہر کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسر اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کریں اور ڈینگی کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیوں کے ذریعے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔