امپورٹ مسائل حل،مشینری اپ گریڈ کرینگے :عدنان مکی

 امپورٹ مسائل حل،مشینری اپ گریڈ کرینگے :عدنان مکی

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عدنان اقبال مکی نے کہا کہ میں اپنے قائدین اور ممبران کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا ہے۔

 اعتماد پر پورا اتروں گا اور ملکر پاٹری انڈسٹری کے مسائل کو حل کرائیں گے ، انہوں نے کہا کہ حاجی زاہد نے پاٹری اور چیمبر میں بھرپور وقت دیا ہے اور پاٹری اندسٹری کے مسائل کو حل کرایا ہے سرامکس انسٹی ٹیوٹ ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ انشا اﷲ سرامکس انسٹی ٹیوٹ میں کورسز جاری رکھیں گے تاکہ انڈسٹری میں مزید جدت لائی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ میرا سب سے پہلا ٹارگٹ نئی منڈیوں کی تلاش ہے ، اس کیلئے ہم مختلف ممالک وفود لیکر جائیں گے اور صنعتی نمائشوں میں شرکت کریں گے ، ہمارے امپورٹ کے بڑے مسائل ہیں انکو حل کرائیں گے مشینری کو اپ گریڈ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں