ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب عمر بشیر سے وفود کی ملاقاتیں

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ  پنجاب عمر بشیر سے وفود کی ملاقاتیں

گجرات (نامہ نگار )ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری عمر بشیر سے مختلف شخصیات کی ملاقات ، علاقائی مسائل بارے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں جمخانہ گجرات کے سابق سیکرٹری ملک بلال طارق ، احتشام دوست ، شہزاد احمد بٹ ،ذیشان بٹ ، ذیشان علی بٹ شامل تھے جن کی جانب سے پیش کردہ مسائل پر اہم فیصلوں پر غور کیا گیا جبکہ دوسرے وفد میں ملاقات کرنیو الوں میں گلانوالہ ، چک سادہ اور شاہین چوک کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور سدباب کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔دوسرے وفد میں ملاقات کرنے والوں میں طارق اﷲ وڑائچ ہاشم فلور ملز، لیاقت وڑائچ ٹھیکیدار ، رفاقت حسین، حسنین عباس وڑائچ اور دیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں