گجرات میں اشیا خورونوش کے نرخوں کا ازسرنو تعین

گجرات میں اشیا خورونوش کے نرخوں کا ازسرنو تعین

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا خور ونوش کی فروخت یقینی بنائے ،زائد وصولی کرنے والے تاجر وں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس فکسیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی ارقم چیمہ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول اور تاجر تنظیموں کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اجلاس میں کمیٹی کی مشاورت سے اشیا خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کئے گئے ۔ چاول باسمتی نیا 210 روپے ، دال چنا موٹی 390 روپے ، دال چنا باریک 370 روپے ، دال مسور موٹی 250 روپے ، دال ماش چھلکا 430 روپے ، دال ماش دھلی ہوئی 450 روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 310 روپے ، چنا کالا موٹا 370 روپے ، چنا سفید 270 روپے ، بیسن 380 روپے ، دودھ 170 روپے ، دہی 180 روپے ، روٹی 14 روپے ، نان 20 روپے ، چھوٹا گوشت 1700 روپے اور بڑا گوشت 900 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں