لیگی حکومت نے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا:حسام وقار چیمہ

لیگی حکومت نے معیشت کو ترقی کی  راہ پر گامزن کر دیا:حسام وقار چیمہ

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ کی حکومت نے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،ملک کو ڈیفالٹ کر جانے کا ڈیجیٹل دہشت گردوں کا خواب کبھی مکمل نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما حسام وقار چیمہ نے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں صبیح الرحمان، حامد ناصر ساہی،حافظ عبدالرحمن سندھو آصف بٹ و دیگر سے گکھڑ منڈی میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہیں اور عوامی فلاح سمیت بنیادی مسائل تعلیم،صحت و مواصلات کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں