وزیرآباد میں محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد
وزیرآباد(نامہ نگار)محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا،صدارت صوفی محمد اکرم چشتی نے کی، صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،مستنصر علی گوندل ،بابو محمد شعیب ادریس،میاں عمر حیات،حاجی راشد علی غوری،بیرسٹر عمر گوندل،منظور حسین پھول،میاں منصور احمد،مہر اعظم الیاس سمیت معززین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اور صوفی محمد اکرم چشتی نے کہا کہ مسلمان کے لئے نبی کریم ؐکی زندگی مشعل راہ ہے ،ہر چیز سے بڑھ کر اللہ اور اس کے رسول ؐکی ذات اقدس ہے ،حضرت محمدمصطفی ؐ کی سیرت کاہر پہلوبنی نوع انسانیت کے لئے مشعل را ہ ہے ۔