پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے عہدیداروں کی حلف برداری
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے ممتاز ماہر تعلیم نعیم قمر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر منتخب ہوگئے ،حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
ایگزیکٹو کونسل کے دیگر عہدیدار وں میں صدر محمد آصف(اسلام آباد)، جنرل سیکرٹری عتیق اکبر چودھری شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کونسل کے نو منتخب عہدیداروں سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ارکان صوبائی اسمبلی، پارلیمانی لیڈر پی ایم ایل این کے پی کے اسمبلی سردار شاہجہان یوسف، ایم این اے ملک ابرار احمد، دانیال چودھری پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ، میڈم ضیا بتول چیئر پرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی، ایم این اے سحر کامران، حسن ثقلین ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف ایجوکیشن، ڈاکٹر شاہد سرویا ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن و دیگر بھی موجود تھے ۔ نو منتخب ایگزیکٹو عہدیدار وں نے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔