وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم کا نادرا میگا آفس کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)نادرا 24/7 سروس سے سائلین کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔
پروفیشنل سٹاف کی بلا تعطل خدمات کی بدولت عوام الناس کو گھنٹوں انتظار کی کوفت نہیں اٹھانا پڑتی۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم نے نادرا میگا آفس جی ٹی روڈ کے وزٹ کے موقع پر دوران گفتگو کیا۔