اساتذہ کا احتجاج ،دوسرے روز بھی سکولوں میں بائیکاٹ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)اساتذہ کی احتجاجی تحریک کے دوران دوسرے روز بھی جزوی طور پر سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ جاری رہا۔ طلبہ کو چھٹی دے دی گئی اور اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
بتایا گیا ہے کہ اساتذہ نے سرکاری سکولوں کی نج کاری، لیو انکیشمنٹ، پنشن رولز میں ترمیم اور دیگر حکومتی اقدامات کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج شروع کررکھا ہے ۔ جس دوران گزشتہ روز بھی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھا۔ اور سکولوں میں طلبہ کو چھٹی دے کر تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اساتذہ راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا۔ کہ علم دشمنی پر مبنی اقدامات واپس لیئے جائیں۔ لیو انکیشمنٹ، پنشن رولز اور سکولوں کی نج کاری بند کی جائے۔ اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کے منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ جبکہ دوسری طرف شہر بھر میں بڑی تعداد میں سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔