ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تحصیل کمیٹیوں کا اعلان

ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تحصیل کمیٹیوں کا اعلان

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اعلان کیا ہے کہ موڑی روڈ (کھاریاں کوٹھا گجراں تا کھاریاں ڈنگہ روڈ) کی تعمیر کے منصوبے کی مجاز فورم سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے منصوبے کی تکمیل پر 249 ملین روپے لاگت آئے گی اور اس سڑک کی لمبائی 9 کلومیٹر ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کو ہدایت دی ہے کہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جاسکے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ منصوبے کی تعمیر میں تمام قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے تحصیل مانیٹرنگ کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر تحصیل کی مانیٹرنگ کمیٹی کا چیئرمین متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل آفیسرز سروسز کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ کمیٹی ہر ہفتے تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلڈنگز اور دیگر سکیموں پر پیش رفت کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں